Search
Close this search box.

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

Share on Facebook
Share on Twitter
پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

کراچی، 13 مارچ: پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے پاکستانی صحافیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

فیلوشپس “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت” کے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو عوامی مفادات بشمول حکومت، شفافیت، صنف، بدعنوانی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات میں بغور چھان بین کے لیے مدد فراہم کرتے ہوئے تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینا ہے۔

فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہوگی جس سے صحافت کے پیشہ ورانہ، اخلاقی اور قانونی طریقوں کے مطابق تحقیقاتی خبر کی تیاری میں مدد کی جاسکے۔ فیلو شپ کی رقم پچاس ہزار روپے بمع مناسب اخراجات ہیں۔ فیلوشپ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ ہوگا اور اہداف کے حصول پر ہی ادائیگی کی جائے گی۔

منتخب شرکاء کو سینئر صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے گا جو فیلوشپ کے دوران بطور رہنما اور استاد کام کریں گے۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس ضمن میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

امیدوار درخواست کے ساتھ درج ذیل چیزیں ضرور ارسال کریں:

1۔ تفصیلی خیال جس پر امیدوار کام کرنے کا خواہاں ہے

2۔ سی وی / ریزیومے

3۔ چھپنے یا نشر ہونے والی تین تحقیقاتی رپورٹس کے نمونے

درخواستیں ppf@pakistanpressfoundation.org پر ای-میل کریں۔

درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ 24 مارچ 2017 کو شام 6 بجے تک ہے۔ اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔