Search
Close this search box.

پاکستانی صحافیوں کےلیے’صحافیوں کا تحفظ’ کے عنوان سے فیلوشپ پروگرام درخواستوں کی طلبی

Share on Facebook
Share on Twitter
پاکستانی صحافیوں کےلیے’صحافیوں کا تحفظ’  کے عنوان سے فیلوشپ پروگرام  درخواستوں کی طلبی

 پاکستان پریس فائونڈیشن (پی پی ایف) فیلوشپ پروگرام کے لئے درخواستیں چاہتا ہے جس کا مقصد صحافیوں کی حفاظت کے معاملات سے متعلق تحقیقی اسٹوریز پر توجہ مرکوز کرنے والے صحافیوں کی مدد کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کا فروغ ہے

فیلوشپس میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ورکشاپس ، ایڈیٹوریل اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ صحافت میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے پیشہ ورانہ، اخلاقی اور قانونی پیرائے میں رہتے ہوئے رپورٹس تیار کرنے کی عمدہ مشقیں کی جاسکیں۔ ہر منتخب ہونے والے فرد کو فیلوشپ پروگرام کے دوران چھ خبریں تیار کرنی ہوں گی۔ اور ان لوگوں کو ترجیح دی جائی گی جو ان خصوصی کیسز کی تحقیق کریں گے جن میں صحافیوں کو قتل یا انہیں زخمی کیا گیا۔

فیلوشپ پروگرام کے لیے رقم سولہ ہزار روپے ہے۔ فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ اور ادائیگی کا انحصار مقرر کیے گئے اہداف کی تکمیل پر ہوگا۔

منتخب شرکاء کو سینئر صحافیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو فیلوشپ کے دوران فیلوشپ ایڈیٹرز کے طور پر کام کریں گے۔

صحافی جو پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا کےکم ازکم تین سال کے تجربے کے حامل ہوں فیلوشپ پروگرام کے لیےدرخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم بلوچستان ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو رعایت دی جائے گی ۔ درخواست دینے والی خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی جائی گی۔

امیدوار سے گزارش ہے کہ درج ذیل دستاویزات جمع کروائیں؛

٭ سی وی اور حالیہ تصویر
٭ مکمل سٹوری پروپوزل فارم
٭ کوئی سی تین شائع شدہ سٹوریوں کے لنکس

پر جمع کروائی جایئں گی۔ ppf@pakistanpressfoundation.org تمام درخواستیں

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ اتوار 31 مارچ 2019ء ہے۔